Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مختصر عشق ہے اس میں بہت عرصہ نہیں ہے

فاطمہ مہرو

مختصر عشق ہے اس میں بہت عرصہ نہیں ہے

فاطمہ مہرو

MORE BYفاطمہ مہرو

    مختصر عشق ہے اس میں بہت عرصہ نہیں ہے

    جیسے بس جسم ہے اور روح کا خرچہ نہیں ہے

    ان دنوں ایسی مہارت میں ہے مشہور کوئی

    جس کا اس شہر کے قاتل نے بھی سوچا نہیں ہے

    آ تو جاتے ہیں سبھی اس کے تصرف میں مگر

    مان جاتے ہیں کہ وہ آدمی اچھا نہیں ہے

    اے مرے دل کی زمینوں کے نگہبان خدا

    کیا مرے نام پہ تھوڑا سا بھی رقبہ نہیں ہے

    مار دیتے ہیں یہی لوگ ادا سے اپنی

    اور کہتے ہیں کہ آدم کا بھروسہ نہیں ہے

    پہلے رکھیں گے محبت کی جگہ خاموشی

    پھر کہیں گے کہ مری جان یہ دھوکا نہیں ہے

    کیسے سمجھائیں کہ برباد ہوئے ہیں کیسے

    تو نے اس آنکھ کو اٹھتے کبھی دیکھا نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے