Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ممی بنا کے نہ شو کیس میں سجاؤ مجھے

عشرت کرتپوری

ممی بنا کے نہ شو کیس میں سجاؤ مجھے

عشرت کرتپوری

MORE BYعشرت کرتپوری

    ممی بنا کے نہ شو کیس میں سجاؤ مجھے

    میں ایک لاش ہوں دفناؤ یا جلاؤ مجھے

    یہ مصلحت ہی نہیں وقت کا تقاضہ ہے

    خوشی کے دن کی طرح تم بھی بھول جاؤ مجھے

    تمہارے ساتھ تو چلنے میں کوئی حرج نہیں

    مگر خدا کے لیے راہ تو بتاؤ مجھے

    میں وہ متاع ہوں جس کا نہیں کوئی وارث

    عزیز دوستو چپکے سے بیچ کھاؤ مجھے

    پرانے آئنے چہروں کو چاٹ لیتے ہیں

    جو ہو سکے تو نیا آئنہ دکھاؤ مجھے

    میں بن نہ جاؤں کسی اجنبی کا ہم راہی

    پرائے دیس میں یوں چھوڑ کے نہ جاؤ مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے