Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مطمئن ہوں میں اگر ہے قدر میرے کام کی

ارتضی نشاط

مطمئن ہوں میں اگر ہے قدر میرے کام کی

ارتضی نشاط

MORE BYارتضی نشاط

    مطمئن ہوں میں اگر ہے قدر میرے کام کی

    شاعری میں کیا ضرورت ہے کسی انعام کی

    پھر بھی ان کو جانے کیا کیا مل گیا ہے بے حساب

    کوئی کوشش کی نہ محنت ہی برائے نام کی

    تھک گیا ہوں یا کوئی لمبا سفر درپیش ہے

    کچھ دنوں سے فکر لاحق ہے مجھے آرام کی

    وہ خدا ہے جو بھی جی میں آئے کرتا ہے میاں

    ابتدا ہی کچھ نہیں تو فکر کیا انجام کی

    کس قدر نقصان اٹھایا سوچ کر روتا ہوں میں

    کچھ دنوں جو عمر اپنی مبتلائے جام کی

    کیسے کیسے مسئلے لہرا رہے ہیں ذہن میں

    صبح سے تصویر بنتی جا رہی ہے شام کی

    سب سے اچھا ہے یہی مذہب نہیں گردانتے

    شادیاں کرنے کو لیتے ہیں مدد اسلام کی

    نام میں کچھ بھی نہیں رکھا غلط ہے ارتضٰیؔ

    کس قدر عزت ہے دنیا میں محمد نام کی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے