متصل ہو تو گیا پاؤں کے چھالے سے مرے
متصل ہو تو گیا پاؤں کے چھالے سے مرے
شعلۂ گل نہیں سنبھلے گا سنبھالے سے مرے
میں کہ میزان معانی میں تلا کرتا تھا
اک ترازو متوازن تھی حوالے سے مرے
سر ہر طاق مرا حرف طلب جاگتا ہے
تو نمٹ سکتا نہیں نور کے ہالے سے مرے
کچھ اسی طور سے لو دیتی رہے آنکھ مری
اک ستارہ کہیں روشن ہے اجالے سے مرے
میں اس آواز کو تصویر نہیں کر سکتا
مجھے آگاہ تو کر مانگنے والے سے مرے
- کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 69)
- Author : شاہین عباس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.