Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ اب وہ پہلی سی طرز گریہ نہ شام غم کی ہما ہمی ہے (ردیف .. ن)

آئلہ طاہر

نہ اب وہ پہلی سی طرز گریہ نہ شام غم کی ہما ہمی ہے (ردیف .. ن)

آئلہ طاہر

MORE BYآئلہ طاہر

    نہ اب وہ پہلی سی طرز گریہ نہ شام غم کی ہما ہمی ہے

    بے اشک آنکھوں کے رتجگوں میں خیال سارے بجھے ہوئے ہیں

    سنہری گھڑیوں کا لمس تھا وہ مرے تکلم کے بانکپن میں

    مگر یہ عالم ہے اب کہ الفاظ ابر غم میں گھرے ہوئے ہیں

    تمہارے در کو ہی تکتے رہنا مچلتے جذبوں کی شوخیوں میں

    مگر اب اس چشم ناتواں میں ہزار نیزے گڑے ہوئے ہیں

    دھنک سا چہرہ اداس ہونا پھر اس پہ بھی وہ شفق سا کھلنا

    یقین مانو کہ ہم سے ناداں انہی دنوں کے جیے ہوئے ہیں

    وہ اس کے جھگڑے ہماری خاطر وہ سارے لوگوں سے بیر رکھنا

    کہاں ہے اب آ کے دیکھے ہم کن عداوتوں میں گھرے ہوئے ہیں

    ڈسے ہوئے ہیں یہ آگہی کے نہ جی رہے ہیں نہ مر رہے ہیں

    نہ پوچھو ان سے سبب کوئی بھی یہ لوگ پہلے ڈرے ہوئے ہیں

    جو جا چکے ہیں وہ لوگ کیا تھے کہ ان کی الفت کی مہکی دنیا

    جہاں تھمی تھی گھڑی رکی تھی وہیں پہ ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے