نہ بے رخی کبھی برتی نہ التفات کیا
نہ بے رخی کبھی برتی نہ التفات کیا
سلوک اس نے مساوی ہمارے ساتھ کیا
سدا بہار رہا باغ گرچہ پھولوں نے
بہت کیا تو گھڑی دو گھڑی ثبات کیا
ترے بغیر تعجب ہے کس طرح میں نے
سحر کو شام کیا اور دن کو رات کیا
بس اک تجھے نہ کسی طور پا سکے ورنہ
خدا گواہ محالوں کو ممکنات کیا
ترے تپاک کا حق اور کیا ادا کرتے
بیان آرزوؤں کو بھی واقعات کیا
حیات کم تھی مگر رائیگاں نہ جانے دی
جہاد مرگ مسلسل سے تا حیات کیا
کل اس نے بزم میں دیکھا مجھے ضرور مگر
نظر چرا کے لحاظ تعلقات کیا
شعورؔ آہ نہ اشعار میں کیا محفوظ
خزانہ تم نے جو صرف مکالمات کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.