Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ راس آئی اگر ہنگامہ آرائی تو کیا ہوگا

ارتضی نشاط

نہ راس آئی اگر ہنگامہ آرائی تو کیا ہوگا

ارتضی نشاط

MORE BYارتضی نشاط

    نہ راس آئی اگر ہنگامہ آرائی تو کیا ہوگا

    کسی کی ہو گئی میری یہ تنہائی تو کیا ہوگا

    میں اس کی سرکشی کو دیکھتا ہوں اور کڑھتا ہوں

    چٹانوں سے اگر یہ موج ٹکرائی تو کیا ہوگا

    مرے بارے میں یہ احساس تم کو ہو چکا ہوگا

    اگر اس شخص کو زنجیر پہنائی تو کیا ہوگا

    یہاں میں اجنبی ہوں اور سب ذی حیثیت انساں

    مدد کی پیشکش بالفرض ٹھکرائی تو کیا ہوگا

    مرے لہجے میں گھبراہٹ کا عنصر ڈھونڈنے والو

    اسی میں کھو گئی ساری توانائی تو کیا ہوگا

    ملو گے تم تو بھرائے ہوئے لہجے میں پوچھوں گا

    مکمل ہو چکے گی میری رسوائی تو کیا ہوگا

    مثالیں دو مگر نا قابل تردید ہوں ایسی

    علامت استعارے کے نہ کام آئی تو کیا ہوگا

    نشاطؔے یہ محبت اور نفرت کھیل ہیں دونوں

    بنے اک دوسرے کے ہم تماشائی تو کیا ہوگا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے