Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نام اور نقش کی سرحد سے ملا دے گا مجھے

شاہین عباس

نام اور نقش کی سرحد سے ملا دے گا مجھے

شاہین عباس

MORE BYشاہین عباس

    نام اور نقش کی سرحد سے ملا دے گا مجھے

    خود مرا خواب کبھی خواب بنا دے گا مجھے

    یہ ستارہ سا جو دل ہے مری دریافت تمام

    جب تلک روشنی دیتا ہے دعا دے گا مجھے

    یہ الگ بات کہ میں گوش بر آواز نہیں

    پھر بھی کچھ دیر تو آئینہ صدا دے گا مجھے

    دل کہ بڑھتا چلا آتا ہے نظر کی جانب

    پھر کسی کار محبت پہ لگا دے گا مجھے

    جسم اکتایا اگر ایک سی وحشت سے تو دل

    ایک دشت اور اسی دشت میں لا دے گا مجھے

    جس سفینے میں شب و روز کے آ بیٹھا ہوں

    موج میں آیا اگر موج بنا دے گا مجھے

    دل میں دیوار کے اٹھنے سے یہ شور اٹھا ہے

    یہ وہ سایہ ہے جو چپ چاپ جلا دے گا مجھے

    مأخذ :
    • کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 25)
    • Author : شاہین عباس
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے