نام ہوں میں پتا نہیں ہوں میں
چل رہا ہوں کھڑا نہیں ہوں میں
جو ہوا سو ہوا محبت میں
لوٹ کر دیکھتا نہیں ہوں میں
مجھ سے بچھڑا ہوا ہے وہ ہوگا
اس سے بچھڑا ہوا نہیں ہوں میں
یہ زمانہ نہیں بھلائی کا
ورنہ اتنا برا نہیں ہوں میں
وہ بڑی سادگی سے ملتا ہے
جیسے کچھ جانتا نہیں ہوں میں
بے نیازانہ زندگی کب تک
آدمی ہوں خدا نہیں ہوں میں
دیکھتا ہوں ٹٹول کر خود کو
واقعی ہوں بھی یا نہیں ہوں میں
وہی انور شعورؔ ہوں اب تک
دیکھ لو دوسرا نہیں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.