aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہیں ہیں اس درجہ بے ادب ہم کہیں جو ان کے دہن نہیں ہے

نسیم دہلوی

نہیں ہیں اس درجہ بے ادب ہم کہیں جو ان کے دہن نہیں ہے

نسیم دہلوی

MORE BYنسیم دہلوی

    نہیں ہیں اس درجہ بے ادب ہم کہیں جو ان کے دہن نہیں ہے

    دہن تو ہے پر ہے تنگ ایسا کہ جس میں جائے سخن نہیں ہے

    نہیں ہیں محتاج کچھ صبا کے یہاں تک اب لاش گھل گئی ہے

    کہ ہم کو کافی ہے نکہت گل کہ اس قدر بار تن نہیں ہے

    ہوئے ہیں اس درجہ بے نشاں ہم نہ جستجو سے ملیں کسی کو

    کہ ہیں غبار صبا پریدہ کہیں ہمارا وطن نہیں ہے

    ملے بھی ہم کو جو چادر شب تو لاغری سے نہ کام آئے

    کفن ہوا بھی اگر میسر تو کیا کریں ہم بدن نہیں ہے

    کرو نہ منت کشی عیسیٰ اٹھاؤ دست دعا اجل کو

    شفا ہو مرہم سے جس کو حاصل وہ میرا داغ کہن نہیں ہے

    گئے چمن میں جو سیر کو ہم تو یہ کہا دل نے بوستاں میں

    بہار گلشن کی کون دیکھے کہ بلبل نغمہ زن نہیں ہے

    جلا جو پروانہ اس کے غم میں تو پاس شرط وفا کے باعث

    وہ کون شب ہے جو اشک پیہم سے شمع کا پر لگن نہیں ہے

    یہ رحم صیاد بھی ستم ہے کرے خزاں میں جو وا قفس کو

    بہار دیکھے گی کس کی بلبل کہ اب وہ لطف چمن نہیں ہے

    عبث تکلف پس فنا ہے لحد پہ بے چارگاں کی ہم دم

    ہمیں تو کافی ہے بوئے سبزہ جو چادر یاسمن نہیں ہے

    یہ جوش وحشت ہے ان دنوں میں کہ اپنے سائے سے ہوں رمیدہ

    کہوں جو خود کو غزال وحشی تو کوئی ایسا ہرن نہیں ہے

    جو ہیں نزاکت پسند عالم کہیں گے بے شک وہ منصفی سے

    بہت ہیں استاد یوں تو لیکن نسیمؔ کا سا سخن نہیں ہے

    مأخذ:

    Kulliyat-e-Naseem (Pg. 432)

    • مصنف: نسیم دہلوی
      • اشاعت: 1966
      • ناشر: سید امتیاز علی تاج, مجلس ترقی ادب، لاہور
      • سن اشاعت: 1966

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے