نہیں جب خود ہی اپنے ہم زباں ہم
نہیں جب خود ہی اپنے ہم زباں ہم
بنیں کیسے کسی کے ترجماں ہم
سنبھلتا ہی نہیں ہے وقت ہم سے
بہت کرتے ہیں خود اپنا زیاں ہم
خدائی کے بھروسے آ گئے ہیں
کھلے صحرا میں زیر آسماں ہم
کہانی میں نمایاں ہو رہے ہیں
پرندے پیڑ آندھی آشیاں ہم
توجہ چاہئے اے اہل محفل
سنانے جا رہے ہیں داستاں ہم
ہمیں ڈر ہے بہت کچھ کر کے آخر
چلے جائیں نہ عاصمؔ رائیگاں ہم
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 129)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.