پانی پانی بادل ہوتے رہتے ہیں
پانی پانی بادل ہوتے رہتے ہیں
ہونے والے پاگل ہوتے رہتے ہیں
آنکھوں کی اپنی مجبوری ہوتی ہے
لیکن رسوا کاجل ہوتے رہتے ہیں
عمر سبھی کو رستے پر لے آتی ہے
اوبڑ کھابڑ سمتل ہوتے رہتے ہیں
اس کی فوٹو چوراہے سے ہٹوا دو
دیکھنے والے بیکل ہوتے رہتے ہیں
اس دنیا میں کیا کیا ہوتا رہتا ہے
ہم تو سوچ کے پاگل ہوتے رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.