پانی سے دور رہ کے بھی تیراک ہو گئے
پانی سے دور رہ کے بھی تیراک ہو گئے
اب سادہ لوح لوگ بھی چالاک ہو گئے
مانند برق یا کہ تھا وہ صورت شرر
ایسے نظر اٹھائی کہ ہم خاک ہو گئے
مشکل نہ تھی تو ڈرتے نہیں تھے کسی سے ہم
مشکل میں آ کے اور بھی بے باک ہو گئے
تنہا رہے تو خود کا پتہ تھا نہ غیب کا
ان سے ملے تو صاحب ادراک ہو گئے
ہم کو اچھوت جان کے دیکھو نہ دور سے
چھو کر ہمیں بھی لوگ کئی پاک ہو گئے
کی بندگی رسول خدا کی تو دیکھیے
ہم بھی خیالؔ شاعر لولاک ہو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.