پڑا ہے ہجر تو ایسے ہی جی لبھاتے ہیں
پڑا ہے ہجر تو ایسے ہی جی لبھاتے ہیں
اب اس کے جادو بدن کے ترانے گاتے ہیں
ہمیں منا بھی لیا کر کہ مان رہ جائے
ہم ایسے لوگ مروت میں روٹھ جاتے ہیں
نمی تو خاک کی تہہ میں قیام کرتی ہے
ہم ایسے ہیں نہیں جیسا تمہیں دکھاتے ہیں
تم اتنی دیر میں مجبوریاں بنا لو کہ ہم
گئے دنوں کی رفاقت اٹھا کے لاتے ہیں
ہم اس کے ذہن پہ اک عرصہ تک سوار رہے
سو بقیہ عمر یہی اک خوشی مناتے ہیں
جوان ہوتے ہی جس نے بکھرنا ہوتا ہے
ہم ایسے خواب کو اپنا لہو پلاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.