پہلے بھی تنہا تھے لیکن ہم کو علم نہ تھا
پہلے بھی تنہا تھے لیکن ہم کو علم نہ تھا
تجھ سے مل کر ہم نے تنہائی کو پہچانا
بستر اور دیوار ہی سے بس اپنی قربت تھی
وہ تھا میرے ساتھ مگر کب میرے ساتھ وہ تھا
کھڑکی کے پردوں سے چھن کر روشنیوں کے رنگ
کمرے بھر میں بکھر گئے میں سویا پڑا رہا
ایک ذرا سی آہٹ ہوتی میں اٹھ جاتا تھا
اب کی بار وہ دستک دے کر شاید لوٹ گیا
دیواروں کو دیکھ کے دنیا بھر کی یاد آئی
بستر کی شکنوں میں اپنے روپ کا دھیان کیا
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 49)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.