پہلے مجھ سے کمان لی گئی تھی
پہلے مجھ سے کمان لی گئی تھی
پھر وہی مجھ پہ تان لی گئی تھی
گھر بچانا نہیں چلانا تھا
بیچ کر گھر دکان لی گئی تھی
یہ انگوٹھی تمہاری انگلی کی
چھوڑ کر دو جہان لی گئی تھی
بے اماں کر کے رکھ دیا اس نے
جس کی خاطر امان لی گئی تھی
ہم نے رکھا ترا بھرم ورنہ
تیری نیت تو جان لی گئی تھی
پشت آدم میں بعد میں رکھا
پہلے مجھ سے زبان لی گئی تھی
دکھ کی شدت سے ہنس پڑا تھا علیؔ
جب زمانے کی مان لی گئی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.