Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پرندے کو بھرم ہے اڑ رہا ہے

دیپک کامل

پرندے کو بھرم ہے اڑ رہا ہے

دیپک کامل

MORE BYدیپک کامل

    پرندے کو بھرم ہے اڑ رہا ہے

    اڑانے والا کوئی دوسرا ہے

    غرض کی ڈور سے لپٹے ہیں ورنہ

    جہاں میں کون کس کو چاہتا ہے

    انہیں بس بھول ہی سکتے نہیں ہم

    اگرچہ بھولنے کا قاعدہ ہے

    بھلا اس دل سا پاجی کون ہو گا

    ہمارے ساتھ ہے اور لاپتہ ہے

    بھروسہ توڑنے والا یہاں پر

    عجب ہے کہ بھروسہ چاہتا ہے

    ہمارے خاتمے کا سوچنا ہی

    تمہارے خاتمے کی ابتدا ہے

    یقیناً راستے تو ہیں کئی پر

    خموشی راستوں کا راستا ہے

    بڑا مشکل ہے کچھ وہ ڈھونڈھنا جو

    ہمارے پاس ہے اور کام کا ہے

    بھلا وہ بادشہ کیسے بنے گا

    غلاموں کی طرح جو سوچتا ہے

    اگر ہے دوسروں پر تو ہے گھاتک

    بھروسہ خود پہ ہے تو کام کا ہے

    مقدر کھینچ لایہ ہم کو ورنہ

    خوشی سے کون گھر کو چھوڑتا ہے

    کسی بھی وار سے دشمن کو کاملؔ

    نظر انداز کرنا مارتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے