پروں پہ کس کے ہے تیری اڑان جانتا ہوں
پروں پہ کس کے ہے تیری اڑان جانتا ہوں
تجھے نہیں میں ترا خاندان جانتا ہوں
نہ بار بار مرا ضبط آزما ظالم
وگرنہ دوسری میں بھی زبان جانتا ہوں
کبھی دیا نہیں جس نے سلام کا بھی جواب
ہے آج کس لیے وہ مہربان جانتا ہوں
نہ جھوٹے خواب دکھا مجھ کو شیش محلوں کے
مرے لیے ہے کھلا آسمان جانتا ہوں
ترے لیے ہی بھٹکتا ہوں میں یہاں سے وہاں
وگرنہ شہر میں اپنا مکان جانتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.