پھر گویا ہوئی شام پرندوں کی زبانی
پھر گویا ہوئی شام پرندوں کی زبانی
آؤ سنیں مٹی سے ہی مٹی کی کہانی
واقف نہیں اب کوئی سمندر کی زباں سے
صدیوں کی مسافت کو سناتا تو ہے پانی
اترے کوئی مہتاب کہ کشتی ہو تہہ آب
دریا میں بدلتی نہیں دریا کی روانی
کہتا ہے کوئی کچھ تو سمجھتا ہے کوئی کچھ
لفظوں سے جدا ہو گئے لفظوں کے معانی
اس بار تو دونوں تھے نئی راہوں کے راہی
کچھ دور ہی ہم راہ چلیں یادیں پرانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.