پھول ہونٹوں کے نہ گیسو کی صبا مانگتے ہیں
پھول ہونٹوں کے نہ گیسو کی صبا مانگتے ہیں
ہم وہ پاگل ہیں جو کچھ اس سے سوا مانگتے ہیں
کب سے برسا نہیں پانی ہوئی صحرا آنکھیں
غم کی پروائی تو یادوں کی گھٹا مانگتے ہیں
ہم کو یوں چین سے جینا نہیں اچھا لگتا
زندگی کے لیے زخموں کی قبا مانگتے ہیں
درد جتنے ہیں پرانے وہ روا ہونے لگے
وحشت دل کے لیے درد نیا مانگتے ہیں
دولت عشق سے محروم ہیں سیدؔ جو لوگ
ان غریبوں کے لیے ہم بھی دعا مانگتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.