Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پرانے گھر جو کبھی ہم گرانے لگتے ہیں

اشفاق شاہین

پرانے گھر جو کبھی ہم گرانے لگتے ہیں

اشفاق شاہین

MORE BYاشفاق شاہین

    پرانے گھر جو کبھی ہم گرانے لگتے ہیں

    گئے دنوں کے وہ قصے سنانے لگتے ہیں

    ہم ایسے پیڑ ہیں جن پر ثمر نہیں آتا

    ہماری ٹہنیوں پر آشیانے لگتے ہیں

    تمہارے بعد ان آنکھوں کو بند رکھنا ہے

    کھلا ہو در تو کئی آنے جانے لگتے ہیں

    میں پنچھیوں پہ کبھی آنکھ جو نہیں رکھتا

    سو مجھ کو دیکھ کے سب چہچہانے لگتے ہیں

    میں کس جہان سے اشفاقؔ ہو کے آیا ہوں

    نئے زمانے بھی مجھ کو پرانے لگتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے