قاتل نظر کی زد پہ میں آنے سے بچ گیا
قاتل نظر کی زد پہ میں آنے سے بچ گیا
پھر زخم اپنے دل پہ میں کھانے سے بچ گیا
اچھا ہوا کہ تم نے نظر مجھ سے پھیر لی
میں بھی غموں کا بوجھ اٹھانے سے بچ گیا
اظہار اس نے خود ہی محبت کا کر دیا
دل کی میں بات ہونٹوں پہ لانے سے بچ گیا
پتھر تھا آئنہ میں سمجھتا رہا جسے
اک بے وفا سے دل کو لگانے سے بچ گیا
سر کو جھکا کے در پہ ترے فائدے میں ہوں
ہر در پہ اپنے سر کو جھکانے سے بچ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.