قدم قدم پہ تو اے راہ رو قیام نہ کر
قدم قدم پہ تو اے راہ رو قیام نہ کر
مقام یار سے پہلے کہیں مقام نہ کر
ترے لیے تو سبھی منزلیں مراحل ہیں
رہ طلب کے مسافر سفر تمام نہ کر
یہ شہر ہے یہاں مطلب کی بات ہوتی ہے
غرض نہ ہو تو پڑوسی سے بھی کلام نہ کر
لگے نہ ٹھیس کسی دل پہ بے رخی سے تری
بھلے ہی مندر و مسجد کا احترام نہ کر
نہ چھیڑ ذکر غم دل کا جا بہ جا تو صداؔ
جو خاص ان کے لیے ہے وہ بات عام نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.