قطرۂ اشک نہیں روشنی کرنے کے لئے
قطرۂ اشک نہیں روشنی کرنے کے لئے
رات باقی ہے ابھی کتنی گزرنے کے لئے
زندگی چاہتی ہے تو میں تجھے ملنے آؤں
یہاں فرصت بھی نہیں ہے مجھے مرنے کے لئے
اے ہوا اور مجھے کتنا سمیٹے گی اب
پیڑ تیار ہے یہ کب سے بکھرنے کے لئے
جانے کس بہتے ہوئے دریا کی پرچھائیں ہے دہر
کوئی کشتی بھی نہیں پار اترنے کے لئے
اک خدا اس نے بنایا تھا کہ ہم پیار کریں
اک خدا ہم نے بنایا ہے سو ڈرنے کے لئے
میری تصویر مکمل نہیں کرنا ثانیؔ
کام کچھ تو ہو مرے واسطے کرنے کے لئے
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 64)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.