قربتیں جب سزا ہو گئیں
قربتیں جب سزا ہو گئیں
دوریاں تب دوا ہو گئیں
چھو لیا گیسوؤں کو ترے
آندھیاں بھی صبا ہو گئیں
یار باتیں وہی ہیں مری
آج لیکن خطا ہو گئیں
بستیاں تھیں یہاں کل تلک
جانے کیسے خلا ہو گئیں
چل رہے تھے کڑی دھوپ میں
اس کی زلفیں گھٹا ہو گئیں
ہجرتوں کے نشاں بھی کہاں
یاد سے بھی جدا ہو گئیں
نفرتیں تھیں دلوں میں بسی
دوستوں پر بپا ہو گئیں
کاغذوں کے بڑے ڈھیر میں
ہستیاں لاپتہ ہو گئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.