رہا کہاں ہے میاں دل پہ اختیار اسے
رہا کہاں ہے میاں دل پہ اختیار اسے
کسی کی یاد نے رکھا ہے اشک بار اسے
وہ بات بات پہ مجھ سے لڑائی کرتی ہے
کیا ہوا ہے کسی نے تو بے قرار اسے
گلی میں چاپ کسی کی ہو چونک اٹھتی ہے
کئی دنوں سے عجب سا ہے خلفشار اسے
وہ بڑبڑاتی ہوئی رو کے جاگ اٹھتی ہے
ستا رہا ہے بھلا کون بار بار اسے
خمار عشق کی راہوں کا اس کی آنکھ میں ہے
دھڑکتے دل سے کسی کا ہے انتظار اسے
سمجھ رہی ہے محبت کو وہ فریب احمدؔ
دلاؤں کیسے وفاؤں کا اعتبار اسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.