Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رہی ہے پردۂ الفت میں مصلحت کیا کیا

خورشید رضوی

رہی ہے پردۂ الفت میں مصلحت کیا کیا

خورشید رضوی

MORE BYخورشید رضوی

    رہی ہے پردۂ الفت میں مصلحت کیا کیا

    عداوتوں میں ہوئی ہے مفاہمت کیا کیا

    مرے عزیز وطن کی فضا نے بھر دی ہے

    مری سرشت کے اندر منافقت کیا کیا

    کبھی اصول کی غیرت کبھی زیاں کا سوال

    دماغ و دل میں رہی ہے مشاورت کیا کیا

    صدائے دل کو تہ دل میں قید کر کے رکھا

    رہا ہے طوق گلو شوق عافیت کیا کیا

    مہک تھمی جو لہو کی تو چونک کر ہم نے

    ہوا سے پوچھی ہے زخموں کی خیریت کیا کیا

    بہت عزیز ہیں آنکھوں کی پتلیاں لیکن

    ملے ہیں دکھ بھی مجھے ان کی معرفت کیا کیا

    بہت دنوں میں کل آئینہ سامنے پا کر

    ہوئی ہے عمر گزشتہ کی تعزیت کیا کیا

    اٹا ہوا بسر و چہرہ سیم و زر کا غبار

    ملی ہے لاشۂ افکار کی دیت کیا کیا

    نہاں ہے ترکش امکاں میں ناوک تقدیر

    مدام سر پہ ستارے ہیں ان گنت کیا کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے