رنگ ہونٹوں پہ ہے محبت کا
رنگ ہونٹوں پہ ہے محبت کا
حال جانے ہے کون نیت کا
سادگی جس کی لوٹ لیتی ہے
دوست نکلا ہے وہ بھی شہرت کا
کال پر بات کیا ہوئی جاناں
آ گیا لطف تیری قربت کا
تیری قیمت سے خوب ہوں واقف
تو ثمر ہے مری ریاضت کا
سانحہ بار بار گزرا ہے
درد کا تشنگی کا وحشت کا
تیرے دامن کے داغ کیا دیکھوں
استعارہ ہے تو شرافت کا
کھا لیا ہے فریب لیکن میں
آشنا ہوں تری حقیقت کا
آپ تو میرا حال جانتے ہیں
تذکرہ کیا کروں ضرورت کا
تاج اور تخت دے دیا احمدؔ
عیب دیکھا نہیں قیادت کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.