رنگ سب دھندلے تھے لیکن تیرگی اتنی نہ تھی
رنگ سب دھندلے تھے لیکن تیرگی اتنی نہ تھی
زندگی پہلے بھی ٹوٹی تھی مگر بکھری نہ تھی
کچھ تو یوں بھی تھا صحت سے فاصلہ رکھتے تھے ہم
اور کچھ اس شہر کی آب و ہوا اچھی نہ تھی
آئنہ کے پاس جو چہرہ تھا وہ میرا ہی تھا
آئنہ میں شکل جو ابھری تھی وہ میری نہ تھی
اس طرح رکھتے تھے ہم دونوں تعلق کا بھرم
ٹوٹ بھی جاتے تھے اور آواز بھی ہوتی نہ تھی
جانے وہ کیسی گھڑی تھی اس سے جب بچھڑے شکیلؔ
دل بھی افسردہ نہ تھا اور آنکھ بھی روتی نہ تھی
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 48)
- Author :شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.