رسم ماتم کو ادا ناز سے کرنے والے
رسم ماتم کو ادا ناز سے کرنے والے
خوش رہیں پھول مری قبر پہ کرنے والے
جرم الفت کے سزاوار ہی ٹھہرے عشاق
کچھ نہ پوچھے گئے محشر میں مکرنے والے
ظلم کی خو نہ چھٹے شوق جفا بھی نہ مٹے
ایک ٹھوکر سہی مرقد پہ گزرنے والے
خود ہی دے دیتے ہیں بڑھ کر وہ اجل کو پیغام
موت کی راہ نہیں دیکھتے مرنے والے
وعدۂ دید پہ رافتؔ کو ہو کس طرح یقیں
تم تو ہر وقت ہو کہہ کہہ کے مکرنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.