Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ریگ یخ بستہ کو پہلے آگ پر رکھا گیا

جاوید ساحل

ریگ یخ بستہ کو پہلے آگ پر رکھا گیا

جاوید ساحل

MORE BYجاوید ساحل

    ریگ یخ بستہ کو پہلے آگ پر رکھا گیا

    پھر ہمارے جسم کو اس ریت پر رکھا گیا

    جذبۂ اخلاص کی اس کو سزا ایسے ملی

    عمر بھر وہ پتھروں سے باندھ کر رکھا گیا

    ہر طرف اک نور کا سیلاب سا جاری ہوا

    نیزۂ ظلمات پر سورج کا سر رکھا گیا

    زندگی نے ایک پل بھی نہ دیا مجھ کو سکوں

    میری قسمت میں ہمیشہ کا سفر رکھا گیا

    ایک مدت سے ہیں ویراں قصر دل کے طاقچے

    کیوں چراغوں کو جلا کر طاق پر رکھا گیا

    خواب شیریں کی بشارت دی گئی پہلے مجھے

    اور پھر آنکھوں کو میری بام پر رکھا گیا

    کیا بنائے گا مجھے یہ کوزہ گر کو ہے خبر

    آخرش مٹی کو میری خاک پر رکھا گیا

    مہر کو پہلے حفاظت پر کیا معمور پھر

    اس ردائے سبز پر آب گہر رکھا گیا

    جانے کتنے آشیاں تھے راہ میں اس کی مگر

    کیوں ہدف پر بجلیوں کے میرا گھر رکھا گیا

    دشت جاں میں ہر طرف پھیلی ہوئی تھی تیرگی

    اور جگنو کو ہمارے ہاتھ پر رکھا گیا

    وہ ہنسا اور ہنس کے اس نے ڈال دی اپنی سپر

    جب شکھنڈی جنگ میں سینہ سپر رکھا گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے