ریت ریت ہر چہرہ ان میں تو جدا ہو جا
ریت ریت ہر چہرہ ان میں تو جدا ہو جا
بن سکے مسیحا تو جذبہ آشنا ہو جا
ریزہ ریزہ آئینہ اور جاں گسل لمحے
غم کو میرے گم کر دے درد کی دوا ہو جا
ناؤ اپنی کیوں ڈوبے مکر کے سمندر میں
آپ اپنا ساحل بن خود ہی ناخدا ہو جا
زندگی کا حاصل تو خامشی نہیں سائیں
حرف حرف چنگاری بھر لے لب کشا ہو جا
روح کے شرارے سے بجلیاں سی کوندیں گی
زخم دل رفو کر لے غیب کی ندا ہو جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.