رو رو کے دل کا عالم سرشار کر کے دیکھوں
رو رو کے دل کا عالم سرشار کر کے دیکھوں
چپ رہ کے اس کو دیکھوں گفتار کر کے دیکھوں
کس لفظ کن سے اس نے تخلیق کی ہماری
سو سو طرح سے خود کو اظہار کر کے دیکھوں
میں اپنے ارتقا سے کچھ مطمئن نہیں ہوں
سو اپنی وسعتوں کو دیوار کر کے دیکھوں
حاصل نہ کر سکا میں اس کو ریاضتوں سے
اک بار خود کو پھر سے بے کار کر کے دیکھوں
یوں بھی تو دل کی قیمت گرتی ہی جا رھی ہے
گھر سے اسے نکالوں بازار کر کے دیکھوں
دیکھوں تری حمایت کرتا ہے کون ثانیؔ
تجھ بے اماں پہ اک دن میں وار کر کے دیکھوں
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 81)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.