روز وہ میرا اس سے غافل ہو جانا
گھر سے نکلنا بھیڑ میں شامل ہو جانا
میرا بھروسہ کرنا کچے رنگوں پر
چھوتے ہی ہر نقش کا باطل ہو جانا
کتنا یقیں تھا فتح پہ سچائی کی مجھے
وہ میرا لشکر کے مقابل ہو جانا
وہ مرا ہونا نوک پلک والا ایسا
اور مجھ پر ہر کام کا مشکل ہو جانا
شب کا وہ ڈھلنا پلکوں کے سائے سائے
اس کی آنکھوں کا پھر قاتل ہو جانا
زیبؔ اس ہستی کا حاصل لا حاصل کیا
حاصل ہو جانا لا حاصل ہو جانا
- کتاب : دھیمی آنچ کا ستارہ (Pg. 51)
- Author :زیب غوری
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.