Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ساری دنیا میں مرے جی کو لگا ایک ہی شخص

عباس تابش

ساری دنیا میں مرے جی کو لگا ایک ہی شخص

عباس تابش

MORE BYعباس تابش

    ساری دنیا میں مرے جی کو لگا ایک ہی شخص

    ایک ہی شخص تھا ایسا بخدا ایک ہی شخص

    درجۂ کفر سہی مدح جمال جاناں

    دل کی پوچھو تو خدا سے بھی بنا ایک ہی شخص

    ایسا لگتا ہے سبھی عشق کسی ایک سے تھے

    ایسا لگتا ہے مجھے ملتا رہا ایک ہی شخص

    وہ جو میں اس کی محبت بھی کسی اور سے کی

    ان دنوں شہر کا ہر شخص لگا ایک ہی شخص

    میں تو اے عشق تری کوزہ گری جانتا ہوں

    تو نے ہم دو کو ملایا تو بنا ایک ہی شخص

    مجھ سے ناراض نہ ہونا مرے اچھے لوگو

    کیا کروں میری محبت نے چنا ایک ہی شخص

    تو جو کہتا ہے ترے جیسے کئی اور بھی ہیں

    تجھ کو دعویٰ ہے تو پھر خود سا دکھا ایک ہی شخص

    تو جسے چاہتا ہے میں بھی اسے چاہتا ہوں

    اچھا لگتا ہے مجھے تیرے سوا ایک ہی شخص

    دوست سب سے کہاں کھنچتا ہے غزل کا چلہ

    حجرۂ میرؔ میں ہوتا ہے سدا ایک ہی شخص

    مأخذ :
    • کتاب : اگر میں شعر نہ کہتا (Pg. 91)
    • Author :عباس تابش
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
    • اشاعت : 2nd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے