ساتھ ہے بھی مگر نہیں دیکھا
عمر بھر ہم سفر نہیں دیکھا
سر کسی سنگ رہ کی نذر ہوا
آپ کا سنگ در نہیں دیکھا
میں نے تاریخ میں کوئی بھی شخص
دیر تک تخت پر نہیں دیکھا
چاہے انسان کی ہو صورت میں
سانپ کو معتبر نہیں دیکھا
میری آنکھیں ادھر نہیں اٹھیں
اور اس نے ادھر نہیں دیکھا
جب سے سونی ہوئی ہے چھت اپنی
چاند بھی بام پر نہیں دیکھا
ہائے دنیا کے باغ میں راولؔ
زندگی کا شجر نہیں دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.