سب کی قسمت میں نہیں شاعر دوراں ہونا
سب کی قسمت میں نہیں شاعر دوراں ہونا
سخت مشکل ہے یہاں شاد کا شاداں ہونا
آپ نے چاہا نہیں درد کا درماں ہونا
کتنا آسان تھا دشوار کا آساں ہونا
آپ کا حسن تو خود ہوش اڑا دیتا ہے
آپ کو زیب نہیں دیتا ہے عریاں ہونا
میں بھی ساحل کی طرح روز تھپیڑے کھاؤں
اچھا لگتا ہے مجھے آپ کا طوفاں ہونا
کاش مجھ کو بھی کبھی آپ کی قربت ہو نصیب
آپ کی بزم میں چاہوں گا غزل خواں ہونا
یہ تو میں ہوں کہ نہیں بات بڑھی ہے اب تک
چاہتے روز ہیں وہ دست و گریباں ہونا
یہ برے دن بھی تو ناشادؔ گزر جائیں گے
میں نے سیکھا ہی نہیں غم سے ہراساں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.