سر غریبوں کے خم زیادہ ہیں
اس لیے ان کے غم زیادہ ہیں
جانے وہ زلف ہے بہت پر پیچ
یا گرفتار ہم زیادہ ہیں
کیا اٹھیں گے نیاز مندوں سے
تیرے ناز اے صنم زیادہ ہیں
دشمنوں کے ستم ہزار سہی
دوستوں کے کرم زیادہ ہیں
سخت مصروفیت رہی پھر بھی
آج ہم تازہ دم زیادہ ہیں
صاحبان علم ہیں چند شعورؔ
صاحبان قلم زیادہ ہیں
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 153)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.