سر پہ دست دعا چراغ کا ہے
یہ بھی اک معجزہ چراغ کا ہے
یہ جو روشن ہیں خال و خد میرے
مجھ سے اک رابطہ چراغ کا ہے
حکم یہ ہے کہ ننگے پاؤں چلو
کیونکہ یہ راستہ چراغ کا ہے
روشنی اب مجھے گلے سے لگا
اور تجھے واسطہ چراغ کا ہے
یہ جو روشن ہے آنکھ چہرے پر
اصل میں آبلہ چراغ کا ہے
یا تو یہ داستان ہے اس کی
یا کوئی واقعہ چراغ کا ہے
آج پھر اس کا سامنا ہے اور
درمیاں فاصلہ چراغ کا ہے
روز جلتا ہے روز بجھتا ہے
کس قدر حوصلہ چراغ کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.