سرا کی عمر کیا ہے ہمسرا کتنا پرانا ہے
سرا کی عمر کیا ہے ہمسرا کتنا پرانا ہے
پرانا عشق کیا کچھ تھا نیا کتنا پرانا ہے
کوئی اتنا پرانا ہے کہاں تصویر عالم میں
کسے پوچھیں یہ سب اچھا برا کتنا پرانا ہے
ہمیں تو آتے جاتے ہی ملا ہے جب بھی دیکھا ہے
یہ روزانہ کا جھونکا کیا پتہ کتنا پرانا ہے
یہ اندازہ بدن کو ہوگا یا پھر روح کو ہوگا
قبا کو کیا پتہ بند قبا کتنا پرانا ہے
زمیں اوپر اٹھی تھی یا فلک نیچے خود آیا تھا
اداسی کا وہ پہلا تجربہ کتنا پرانا ہے
ہماری عکس بندی ہو چکی تھی تب ہم آئے تھے
اب آگے کیا بتائیں آئنہ کتنا پرانا ہے
کبھی چکھا پیالے کا یہ پانی کیا ہے مٹی کیا
کبھی سوچا کہ یہ دست دعا کتنا پرانا ہے
- کتاب : شام کے بعد کچھ نہیں (Pg. 96)
- Author :شاہین عباس
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.