سرد ہوائیں بھیگے رستے میں اور تو
سرد ہوائیں بھیگے رستے میں اور تو
گھوم رہے ہیں ہنستے ہنستے میں اور تو
تیرے میرے ہاتھ سے پتھر چھوٹ گئے
بانٹ رہے ہیں اب گلدستے میں اور تو
تو بھی سادہ اے دل میں بھی سادہ ہوں
کورے کاغذ کے ہیں دستے میں اور تو
تو واں خوش ہے میں یاں خوش ہوں چہ معنی
کاش اک گھر میں ہنستے بستے میں اور تو
پوچھا جو اشفاقؔ نے عاشق کتنے ہیں
مجنوں بولا ہنستے ہنستے میں اور تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.