Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شاید بہت زیادہ بھلا ہو گیا ہوں میں

ضیا کرناٹکی

شاید بہت زیادہ بھلا ہو گیا ہوں میں

ضیا کرناٹکی

MORE BYضیا کرناٹکی

    شاید بہت زیادہ بھلا ہو گیا ہوں میں

    اس شہر کے لیے ہی نیا ہو گیا ہوں میں

    لغزش ہوئی جو مجھ سے تو ٹھوکر لگی مگر

    گرتے ہی پھر سنبھل کے کھڑا ہو گیا ہوں میں

    میرا اشارہ آخری صف میں نماز پڑھ

    بچہ یہ کہہ رہا ہے بڑا ہو گیا ہوں میں

    جس قافلے کے سارے مسافر تھے سست گام

    اس قافلے سے خود ہی جدا ہو گیا ہوں میں

    سب لوگ ڈھونڈ ڈھونڈ کے مایوس ہو گئے

    گمنام آدمی کا پتہ ہو گیا ہوں میں

    اس ملک کی سلامتی مجھ کو ہے اب عزیز

    رشیوں کی صوفیوں کی دعا ہو گیا ہوں میں

    مجھ میں سمو کے رہنے میں اب تیری خیر ہے

    تیرے بدن کی بند قبا ہو گیا ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے