Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شباب نو دمیدہ پر فدا ہونے کا وقت آیا

بسمل دہلوی

شباب نو دمیدہ پر فدا ہونے کا وقت آیا

بسمل دہلوی

MORE BYبسمل دہلوی

    شباب نو دمیدہ پر فدا ہونے کا وقت آیا

    خدا کے نام سے ناآشنا ہونے کا وقت آیا

    تری زلفوں کے سایہ سے جدا ہونے کا وقت آیا

    پھر اپنے بخت پر ماتم سرا ہونے کا وقت آیا

    اسیران قفس نغمہ سرا ہونے کا وقت آیا

    وہ موت آئی وہ ہستی سے رہا ہونے کا وقت آیا

    نوید وصل دینا وہ مجھے پلکوں کے سایہ میں

    دو عالم کی حدوں سے ماورا ہونے کا وقت آیا

    قدم کچھ اکھڑے اکھڑے سے نظر کچھ بہکی بہکی سی

    شباب آیا ہے یا محشر بپا ہونے کا وقت آیا

    مرے پہلو میں وہ انگڑائی لے کر کسمسا اٹھے

    سراپا دل سراسر مدعا ہونے کا وقت آیا

    مسیحا سر جھکا کر اٹھ گیا بسملؔ کی بالیں سے

    خدا حافظ کہ اب محو دعا ہونے کا وقت آیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے