شہر کو دیکھ کے صحرائی کا احساس ہوا
شہر کو دیکھ کے صحرائی کا احساس ہوا
پر ترے بعد جو تنہائی کا احساس ہوا
اپنے ماں باپ کی دولت تو اڑائی تھی بہت
خود کمائی تو ہر اک پائی کا احساس ہوا
ہم تو بے کار سمجھتے تھے سماعت اپنی
تیرے اک بول سے شنوائی کا احساس ہوا
سب سے نادان گنے جاتے تھے ہم گاؤں میں
شہر ہجرت کی تو دانائی کا احساس ہوا
مشورہ مفت میں دیتا ہے فلاں ٹھیک نہیں
کیا کبھی تجھ کو ترے بھائی کا احساس ہوا
دور سے مجھ کو سمندر تو بہت چھوٹا لگا
اور نزدیک سے گہرائی کا احساس ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.