شکستیں اور بھی تو ہیں کہانی میں ہماری
شکستیں اور بھی تو ہیں کہانی میں ہماری
ترا ہی غم نہیں شامل اداسی میں ہماری
یہ کس کے نام کی مہندی ہمارے ہاتھ میں ہے
یہ کس کا غم اتر آیا ہتھیلی میں ہماری
اداس آنکھوں پہ کالا چشمہ ہم پہنے ہوئے ہیں
قرینہ آ گیا ہے بد حواسی میں ہماری
یہاں سے اب رہائی کی کوئی خواہش نہیں ہے
مزہ آنے لگا ہم کو اسیری میں ہماری
یہ کس کا غم نکھر کر آ گیا میری غزل میں
یہ کس کی ریت بہہ کر آئی ندی میں ہماری
تعلق بڑھ رہا ہے اور حقیقت کھل رہی ہے
محبت گھٹ رہی ہے آشنائی میں ہماری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.