شعلۂ درد کو اشکوں سے بجھایا ہم نے
شعلۂ درد کو اشکوں سے بجھایا ہم نے
آتش دل کو مگر اور جلایا ہم نے
وحشت عشق میں خود کو ہی سزائیں دی ہیں
آپ کے ساتھ جہاں غیر کو پایا ہم نے
جیسے خود اپنے ہی لکھے کو مٹائے کوئی
اپنے ارمانوں کو اس طرح مٹایا ہم نے
آج ہم دنیا کی نظروں میں فقط بوجھ بنے
کل تھا دنیا کا ہر اک بوجھ اٹھایا ہم نے
شکوے اپنوں سے بڑھے اتنے کہ ساگرؔ اک دن
خود بہ خود پھونک دیا اپنا ہی سایا ہم نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.