Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شعلۂ شوق کی آغوش میں کیوں کر آؤں

محب عارفی

شعلۂ شوق کی آغوش میں کیوں کر آؤں

محب عارفی

MORE BYمحب عارفی

    شعلۂ شوق کی آغوش میں کیوں کر آؤں

    اک تمنا ہوں کہ مٹ جاؤں اگر بر آؤں

    ایک دعوت ہوں اگر ان کے لبوں پر کھیلوں

    ایک حسرت ہوں اگر خود کو میسر آؤں

    ہر طرف سے مجھے کیا گھور رہی ہیں آنکھیں

    خواب ہوں دیدۂ بے دار میں کیوں کر آؤں

    ایک عالم ہوں جسے بس کوئی محسوس کرے

    کوئی معنی ہوں کہ الفاظ کے اندر آؤں

    نقش بر آب سہی کچھ بھی سہی ہوں تو سہی

    ریت کی قید میں کیا خود سے بچھڑ کر آؤں

    میری پہچان ہو شاید انہیں ذروں کی چمک

    اپنے گھر میں اسی زینے سے اتر کر آؤں

    میری آیات پہ ایمان نہ لانے والو

    تاب لاؤ گے اگر جلد سے باہر آؤں

    پھونک ڈالیں مرے شعلے نے فضائیں ساری

    اسی دھن میں کہ نظر اپنے برابر آؤں

    لے چکا آب بقا تجھ سے اب اے بحر عرب

    اڑ کے جاتا ہوں کہ یہ قرض ادا کر آؤں

    اپنے دامن میں کہو آگ سنبھالوں کیوں کر

    ہاتھ اپنے تو محبؔ خیر سے اکثر آؤں

    مأخذ:

    Pakistani Adab (Pg. 655)

    • مصنف: Dr. Rashid Amjad
      • اشاعت: 2009
      • ناشر: Pakistan Academy of Letters, Islambad, Pakistan
      • سن اشاعت: 2009

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے