شور و ہنگامۂ دنیا سے چھپا لیں تم کو
شور و ہنگامۂ دنیا سے چھپا لیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ سینہ سے لگا لیں تم کو
کب سے اس تاک میں بیٹھے ہیں کہ اک لمحہ بھی
منہ ادھر پھیر لے دنیا تو چرا لیں تم کو
حد سے بڑھ جائے اگر عشق تو ہے پاگلپن
سو مناسب ہے کہ اب خود سے بچا لیں تم کو
میری قسمت نہیں لیکن ہو امانت میری
جن کی قسمت ہو انہیں کہنا سنبھالیں تم کو
ایک مدت سے ہے آباد تمہارے دم سے
دل سے چاہیں بھی تو اب کیسے نکالیں تم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.