سو گئے ذکر صبح کر کر کے
سو گئے ذکر صبح کر کر کے
لوگ اس شہر خواب پرور کے
ان چٹانوں کو دیکھ کر یہ کھلا
زخم بھرتے نہیں ہیں پتھر کے
گھٹتی جاتی ہے چار دیواری
راز کیسے چھپاؤں گا گھر کے
آپ بس اک طرف سے دیکھتے ہیں
زاویے اور بھی ہیں منظر کے
وہ بھی مصروف ہے عبادت میں
جو گنہ کر رہا ہے ڈر ڈر کے
جس کو ذوق درون بینی ہے
وہ ہی دیکھے گا زخم اندر کے
یہ مساوات ہے عجب عاصمؔ
لوگ ملتے نہیں برابر کے
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 87)
- Author :عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.