سوچ کر کچھ سوالوں کو ہوش اڑ گئے (ردیف .. ن)
سوچ کر کچھ سوالوں کو ہوش اڑ گئے
اور ساری کتابیں جلا دی گئیں
رنگ لاتی بھی گر خامشی جب تلک
اندرونی صدائیں بڑھا دی گئیں
مجھ کو نیندوں نے جب جب سہارے دیے
بیڑیاں کھینچ کر کھنکھنا دی گئیں
گر گئی میری جانب اٹھی ہر دعا
مشعلیں میرے گھر کی بجھا دی گئیں
میری تصویر میں راستے ہی نہ تھے
اور اوپر سے آنکھیں مٹا دی گئیں
مٹ گئے موت کی آرزو میں جنہیں
جیتے رہنے کی بھر بھر دعا دی گئیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.